پنجاب کے آئندہ مالی سال کیلئے مختلف محکموں کی بجٹ سفارشات تیار

پنجاب کے آئندہ مالی سال کیلئے مختلف محکموں کی بجٹ سفارشات تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر)پنجاب کے آئندہ مالی سال 2019-20کیلئے مختلف محکموں کی بجٹ سفارشات تیار کر لی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق نئے مالی سال میں صوبائی دارالحکومت (بقیہ نمبر22صفحہ12پر )


کے 512 چھوٹے بڑے منصوبوں کو 50 ارب روپے دینے کی تجویز ہے۔ نئی 23 ترقیاتی سکیموں کیلئے 42 ارب 39 کروڑ روپے مختص کئے جانے کی سفارش کی گئی ہے۔ جنوبی پنجاب میں 16 ارب سے 18 نئے ترقیاتی منصوبے شروع کیے جائیں گے۔ جنوبی پنجاب کے لیے 35فیصد بجٹ نئے مالی سال میں مختص کرنے کی تجویز ہے۔ تعلیم کے شعبہ جات کے لیے 2019-20کے دوران 52 ارب مختص کرنے کی سفارشات مرتب کی گئی ہیں۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کیلئے مالی سال 2019-20کیلئے 35ارب 50 کروڑ مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے لئے مالی سال 2019-20میں9ارب 50 کروڑ مختص کیے جائیں گے۔ سپیشل ایجوکیشن کے لئے مالی سال 2019-20میں 2 ارب 10 کروڑ ،لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن کیلئے نئے مالی سال میں 1 ارب 98 کروڑ ، اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئر کے لیے 2 ارب مختص کرنے کی سفارشات کی گئیں ہیں۔ ہیلتھ سیکٹر کے شعبہ جات کے لیے 50 ارب روپے کا بجٹ مختص کرنے کی سفارش ہے۔سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر 22 ارب ، پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیکتھ کئیر کے لیے23 ارب روپے کی سفارشات دی گئی ہیں۔روڈ سیکٹر کے لیے35 ارب ، محکمہ آبپاشی کے لئے 26 ارب رکھنے کی تجویز ہے۔ پبلک بلڈنگ کے لئے8 ارب ، اربن ڈویلپمنٹ کے لیے سات ارب مختص کرنے کی تجویز ہے۔ شعبہ زراعت کے لئے12ارب ، جنگلات کے لیے ایک ارب کی تجویز۔ لائیو اسٹاک کے لیے5 ارب, انڈسٹری اور کامرس کے لیے گیارہ ارب مختص کرنے کی سفارشات پیش کی گئی ہیں۔گورننس اینڈ آئی ٹی کے لیے 6 ارب روپے ، ٹرانسپورٹ کے لیے 3 ارب روپے،ریسکیو کے لیے2 ارب ، محکمہ ماحولیات کے لیے 2 ارب 50 کروڑ ،بلاک ایلوکیشن کے نام سے اسپیشل پروگرام کی مد میں 22 ارب روپے مختص کرنے کی سفارش ہے جبکہ صاف پانی پراجیکٹ کے لئے 10 ارب روپے رکھنے کی تجویزدی گئی ہے۔
بجٹ سفارشات