بجٹ سے پہلے بڑی واردات ،بورے والا:ڈاکو جیولرز سے 50لاکھ چھین کر فرار علاقے کی ناکہ بندی

بجٹ سے پہلے بڑی واردات ،بورے والا:ڈاکو جیولرز سے 50لاکھ چھین کر فرار علاقے کی ...

  

بورے والا (تحصیل رپورٹر ) بورے والا کے مصروف ترین بازار جوئیہ روڈ پر دن دہاڑے مسلح ڈکیتی کی واردات، پانچ نامعلوم کا ر سوار ڈاکوچیچہ وطنی سے سونا خریداری کے لیے آئے ہوئے تاجروں کی کار کا شیشہ توڑ کر 50لاکھ روپے کیش لوٹ کر فائرنگ کر تے ہوئے فرار ہوگئے، واقعات کے مطابق ہارون جیولرز چیچہ وطنی سے خالص سونا خریدنے کی غرض سے زاہد جیولرز جوئیہ روڈ پر پہنچے ہی تھے کہ اچانک ایک سفید رنگ کی کار ان کے آگے آکر رک گئی اور اس (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

میں سوار جدید آتشیں اسلحہ سے لیس چار مسلح ملزمان باہ رنکل آئے جبکہ ڈرائیونگ سیٹ پر ایک نقاپ پوش بیٹھا رہا ، ملزموںنے آتے ہی سونے کے تاجروں کو باہر نکلنے کا حکم دیا جب وہ اپنی کار نمبری055اسلام آباد سے باہر نہ نکلے تو ایک مسلح ملزم نے گاڑی کے شیشے توڑ کر وہاں موجود 50لاکھ نقدی سے بھرا تھیلا لوٹ لیا اور اپنی کار کو واپس موڑ کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، اطلاع ملتے ہی اے ایس پی آصف رضا اور تمام تھانوں کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور تمام داخلی و خارجی راستوں کی ناکہ بندی کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی، مسلح ڈکیتی کی واردات کے موقع پر اردگرد کے دوکانداروں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کسی نے بھی اپنی دوکان سے باہر نکل کر ڈاکوﺅں کو گھیرا ڈالنے کی جرات نہ کی۔ ادھر مسلم لیگ(ن) کے ایم پی اے سردار خالد محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ جوئیہ روڈ پر سونے کے تاجر سے50لاکھ کی ڈکیتی کا واقعہ انتہائی قابل افسوس ہے،بورے والا شہر جو کہ امن کا گہوارہ تھا ا±سے جرائم پیشہ افراد نے گھیر رکھا ہے آئے روز شہر کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ گروپوں اور بگڑے رئیس زادوں کی طرف سے سرعام فائرنگ کے واقعات نے شہریوں کو خوفزدہ کر رکھا ہے کھلے عام سڑکوں پر اسلحہ لہراتے امن کے دشمنوں نے شریف شہریوں کا جینا حرام کر رکھا ہے،فائرنگ کے واقعات میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کے باوجود مقامی پولیس ابھی تک ان امن دشمنوں کو شہریوں کے سامنے بے نقاب کرنے اور ا±نکو عبرت کا نشان بنانے میں ناکام نظر آ رہی ہے یہی جرائم پیشہ اسلحہ بردار مختلف قسم کی وار داتوں میں بھی ملوث ہیں پولیس انتظامیہ ایسے ناسوروں کو فوری گرفتار کر کے ا±نکے چہرے میڈیا کے ذریعہ بے نقاب کرے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -