ایم پی اے چوہدری آصف مجید کاڈسٹرکٹ جیل  کادورہ ‘ مختلف بیرکوں کا معائنہ ‘ قیدیوں سے ملاقات

ایم پی اے چوہدری آصف مجید کاڈسٹرکٹ جیل  کادورہ ‘ مختلف بیرکوں کا معائنہ ‘ ...

  

رحیم یارخان(بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے چوہدری آصف مجید کا ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ ، دورے کامقصد جیل میں قیدیوں کے مسائل معلوم کرنا تھا۔جیل(بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

 سپرنٹنڈنٹ سید بابر علی شاہ نے چوہدری آصف مجید کو بریفنگ دی اورجیل میں مسائل سے آگاہ کیا جس میں پینے کا صاف پانی خاص طور پر شامل تھا۔چوہدری آصف مجید نے ڈسٹرکٹ جیل کی مختلف بیرکوں کا وزٹ کیا انہوں نے قیدیوں سے مختلف سوالات کئے ، انہوں نے جیل میں قید نوعمر قیدیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ نفرت آپ سے نہیں آپ کے جرم سے ہے،انہوں نے کہاکہ قوت برداشت کی کمی، اورمعاشرتی برائیوں کی وجہ سے یہ نوعمر بچے جیل کاٹ کررہے ہیں، انہوں نے سپرنٹڈنٹ جیل سید بابر علی شاہ سے کہاکہ وہ ان بچوں کی تعلیم وتربیت جیل میں جاری رکھیں کل کو یہی بچے ہماری تھوڑی سی توجہ سے اچھے شہری بن سکتے ہیں، انہوں نے جیل کے لنگر خانے کا بھی معائینہ کیا اور لنگر خانے میں تیارہونے والے کھانے کو چیک کیا اور اطمینان کا اظہارکیا،انہوں نے مختلف بیرکوں میں قیدیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ یہ جیل کوئی اچھی جگہ نہیں ،یہاں سے آپکو سبق حاصل کرنا چاہیے اور جب آپ رہا ہوکر اپنے گھروں کو جائیں تو آپکے اندر ایک مثبت تبدیلی آنی چاہیے، اپنے رویوں میں تبدیلی لائیں،انہوں نے جیل میں پینے کے صاف پانی کے مسئلہ کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر سابق سیکرٹری انفارمیشن شمیل مرزا،سابق ناظم چوہدری محمد علی، چوہدری خضرحیات، عاصم غنی ودیگر موجودتھے۔

ملاقات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -