رکن صوبائی اسمبلی مخدوم فواز ہاشمی کا خواجہ فرید یونیورسٹی کا دورہ

رکن صوبائی اسمبلی مخدوم فواز ہاشمی کا خواجہ فرید یونیورسٹی کا دورہ

  

رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈانفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یارخان میں ممبرصوبائی اسمبلی مخدوم فوازہاشمی نے اپنی ٹیم ڈاکٹرمحمداقبال حسن سابق جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی،میاں خرم منیر کے ہمراہ یونیورسٹی کادورہ کیا۔اس موقع پریونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر انجینئر ڈاکٹر اطہر محبوب اوریونیورسٹی کی انتظامیہ نے آنے والے مہمانوں کوویلکم کیا۔اسی دوران (بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

تمام انجینئرنگ اورنان انجینئنرنگ ڈیپارٹمنٹس،لیبز،سیکورٹی بلاک،آئی ٹی بلاک اورایڈمن بلاک کابھی دورہ کرایا۔وزٹ کے دوران آنے والے مہمانوں کویونیورسٹی سے متعلق فال 2019ءمیں آفرکیے جانے والے پروگرامز،طلباءوطالبات کودی جانے والی ٹرانسپورٹ اورسیکورٹی کی سہولیات کے بارے میں ڈائریکٹرمارکیٹنگ محمدشاہد افضل درانی نے آگاہ کیا۔ممبرصوبائی اسمبلی مخدوم فواذہاشمی نے طلباءوطالبات سے بھی یونیورسٹی میں موجودہ سہولیات کاکلاس رومز میں جاکرجائزہ لیا۔اسی دوران ممبرصوبائی اسمبلی مخدوم فواذہاشمی نے میڈیاسے گفتگو کے دوران بتایاکہ خواجہ فریدیونیورسٹی ضلع رحیم یارخان کی عوام کیلئے ایک انمول تحفہ ہے ۔کم عرصہ میں ہونے والی ترقی،طلباءوطالبات کی تیزی سے بڑھتی ہوئی تعداد،عالمی سطح پرورلڈگرین میٹرک رینکنگ میں پوزیشن حاصل کرنا،طلباءوطالبات کی معیار تعلیم اورسہولیات ادارے کیلئے بہت اعزازکی بات ہے۔انہوںنے مزید بتایاکہ خواجہ فریدیونیورسٹی کی سپورٹ کیلئے وہ ہرممکن اقدام کریں گے اوراعلیٰ حکام تک بھی یونیورسٹی کی ترقی میں درپیش مسائل کواجاگرکرنے کیلئے ہرممکن کوشش کریں گے۔اس موقع پررجسٹرارمحمدبلال ارشاد،منیجرآئی ٹی محمدرضوان مجید،چیف سیکورٹی آفیسرمیجر(ر)بدرالسلام،پبلک ریلیشنز آفیسرعلی رضا گوپانگ،منیجرایونٹ منیجمنٹ سلمان احمدبھی موجود تھے۔

فواز ہاشمی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -