جلالپور ‘ مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ‘ غیر قانونی اسلحہ برآمد ‘ دو گرفتار

جلالپور ‘ مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ‘ غیر قانونی اسلحہ برآمد ‘ دو گرفتار

  

ملتان( وقائع نگار ) جلالپور پیروالا میں ہونے والے سانحے کے پیش نظر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ طور پر سرچ آپریشن کیا۔یہ سرچ آپریشن تھانہ سٹی کے مختلف علاقوں بستی ذیلدار، بستی موچی پنوہان، بستی سامیں والا، بستی آرائیں والا، بستی اڈو والا اور حیات پور کے گردونواح میں کیا گیا۔اس دوران 18 غیر قانونی ویپن اور ایمونیشن برآمد ہوئے۔جبکہ دو مشکوک(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

 افراد کو گرفتار کرکے مقامی پولیس کے حوالے کر دیا کیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران علاقے کے لوگوں کو آپریشن کی اہمیت سے آگاہ کیا جارہا ہے۔ سرچ آپریشن کا مقصد علاقہ سے جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ اور ہتھیاروں سے پاک کرنا ہے‘جو غیر معینہ مدت تک جاری رہے گا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -