حادثات میں لڑکی ،کانسٹیبل سمیت 4افراد جاں بحق ،1لاش برآمد

    حادثات میں لڑکی ،کانسٹیبل سمیت 4افراد جاں بحق ،1لاش برآمد

  

ملتان ‘ ڈیرہ ‘ رحیمیارخان ‘ محسن وال ‘ وہوا (وقائع نگار ‘ نمائندگان پاکستان ) حادثات میں لڑکی ‘ کاسٹیبل سمیت 5 افراد جاں بحق ‘ 1 لاش برآمد ۔ ملتان سے وقائع نگار کے مطابق ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے تھانہ چہلیک کا پولیس کانسٹیبل گزشتہ روز دم توڑ گیا۔معلوم ہوا ہے ستائیس رمضان المبارک (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

کو تھانہ چہلیک کا کانسٹیبل غلام عباس ڈیوٹی کیلئے گھر سے آرہا تھا۔اسی اثناءمیں بلیل پل کے قریب ایک نے موٹر سائیکل سوار کانسٹیبل کو پیچھے سے زور دار ٹکر ماری۔جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔اور اسکو نشتر ہسپتال کے ایک سی یو وارڈ میں داخل کر دیا گیا۔جہاں وہ زخموں کو تاب نہ لاتے ہوئے اپنی جان کی بازی ہار گیا۔کانسٹیبل علامہ عباس کی تدفین کیلئے سی پی او ملتان نے پچاس ہزار روپے ورثا کو بھیھوائے۔ایس پی صدر غلام مصطفی پہوڑ کی آبائی گاو¿ں میں گزشتہ روز نماز جنازہ ادا کی۔عام خاص باغ سے نا معلوم شخص کی لاش ملی ہے۔جس سے پولیس کو کوئی شناختی چیز برآمد نہیں ہوئی۔مقامی پولیس نے لاش کو قبضے میں لیکر قانونی کاروائی کاآغاز کر دیا ہے۔جبکہ مذکورہ لاش کو برائے شناخت سرد خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈیرہ غازیخان سے نمائندہ خصوصی کے مطابق گدائی پولےس کو میرن خان نے بتایا کہ نامعلوم کار ڈرائےور نے اسکے بھائی محمد صدیق کو ٹکر ماری جس سے وہ فوت ہوگےا، اللہ وسایا نے مطلع کےاکہ محمد ارشد نے گھرےلو جھگڑے پر اسکی ہمشیرہ حسےنہ بی بی کو فائر مارکرزخمی کردیا۔ رحیمیار خان سے بیورو رپورٹ کے مطابق ٹریفک حادثہ مےں شدید زخمی ہونے والا 40سالہ شخص ہسپتال مےں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔36زیر علاج۔ تفصیل کے مطابق اوباڑو کارہائشی40سالہ واحد بخش کو سڑک کراس کرنے کے دوران تیز رفتار کار نے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ مےں وہ شدید زخمی ہوگیا ورثاءنے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال رحےم یارخان منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود واحد بخش جانبرنہ ہوپایااور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا جبکہ مختلف حادثات مےں زخمی ہونے والے36افراد جن مےں اوباڑو کارہائشی8سالہ محمدارسلان، چک229پی کا6سالہ محمدندیم، نرسنگ ہاسٹل کی20سالہ عالیہ بی بی، چک117پی کی23سالہ حرا بی بی، چک101 پی کی 35سالہ رافعہ بی بی، بستی پٹواری کی20سالہ عزیرا بی بی، اقبال نگر کا60 سالہ محمد آفتاب، ترنڈہ سوائے خان کا30سالہ محمد شفیق، ہیڈدیگی کا22 سالہ محمد حیسب، آدم صحابہ کا45سالہ نذیراحمد، صادق آباد کا50سالہ عبدالرشید، عبداللہ ٹاﺅن کا13سالہ محمدعدیل، ترنڈہ سوائے خان کا20 سالہ سراج احمد، شاہد پارک کا14سالہ محمداسامہ اور صادق آباد کارہائشی 40سالہ نوراحمد وغیرہ کو ہسپتال مےں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ محسن وال سے نمائندہ پاکستان کے مطابق سوہنا چوک میں کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر،ایک خاتون جاں بحق،ایک بچہ سمیت 3زخمی،ہسپتال منتقل ،تفصلات کے مطابق میاں چنوں تھانہ سٹی کی حدود بائی پاس سوہنا چوک کے قریب کار اورموٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجہ میں50سالہ خاتون ثریا بی بی جاں بحق جبکہ 55سالہ محمدحنیف،ایک خاتون اور ایک 4سالہ بچہ عدنان شدید زخمی ہوگئے،جنہیں ریسکیو1122نے میاں چنوں کے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا،زخمیوں میں محمد حنیف اور4بچے کو حالت نازک ہونے پر نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔وہوا سے نمائندہ پاکستان کے مطابق 12 سالہ لڑکی چشمہ رائٹ بنک کینال میں ڈوب کر جاں بحق، تفصیل کے مطابق وہوا کی نواحی بستی درکانی کے رہائشی امان اللہ کلاچی ولد حاجی خان کلاچی جو کہ بستی کے قریب واقع اپنی زرعی زمین پر کاشتکاری کی غرض سے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ رہائش پذیر ہے اپنی 12 سالہ بیٹی عاصمہ بی بی کے ہمراہ زرعی رقبہ کے قریب سے گزرنے والی چشمہ رائٹ بنک کینال سے پانی بھرنے گیا اس کی بیٹی نہر سے پانی بھر رہی تھی کہ اچانک اس کا پاﺅں پھسلا اور وہ نہر میں جاگری اور غوطے کھانے لگی اسے ڈوبتا دیکھ کر اس کے والد اور قریب واقع آبادی کے لوگوں نے نہر میں چھلانگ لگائی اور اسے نکالنے کی کوشش کی مگر گہرے پانی میں ڈوب گئی اور جاں بحق ہوگئی کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد اس کی لاش نہر سے نکال لی گئی بعدازاں اسے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

حادثات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -