لگتا ہے نیب نے حکومت مخالف تحریک شروع کرادی،قبائلی علاقوں میں امن قائم کرنے کا دعویٰ مصنوعی،فضل الرحمن

 لگتا ہے نیب نے حکومت مخالف تحریک شروع کرادی،قبائلی علاقوں میں امن قائم کرنے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی)امیر جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے لگتا ہے نیب نے حکومت کیخلاف تحریک شروع کرا دی ہے، گرفتا ر یا ں سیاست کا حصہ ہوتی ہے، سیاستدان گرفتاریوں سے نہیں گھبراتے، یہ بازومیرے آزمائے ہوئے ہیں، متحدہ بانی کی گرفتاری کا مجھے علم نہیں، ججز ریفرنس پر ہماری نظر ہے، وکلا کمیونٹی کوسیاستدانوں کو بھی اعتماد میں لینا چاہیے۔میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا قبائلی علاقوں میں امن قائم کرنے کا دعویٰ مصنوعی ہے۔ پرانے نیشنل ایکشن پلان کوتبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ ججز ریفرنس کے مسئلے پرہمیں تائید حاصل کرنی چاہیے، طاقت کا استعمال کہیں بھی نہیں ہونا چاہیے،خیبرپختونخوا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا پشاور میٹرو منصوبہ 110 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔ اخترمینگل کو ایک جھٹکا لگے تواپوزیشن میں ہونگے۔ مذہبی جماعتیں سب ایک پیج پرہیں، موجودہ حکومت نے ملک کی نظریاتی شناخت پرحملے کیے ہیں، 13ملین مارچ کرچکے ہیں،آل پارٹیز کانفرنس جون کے آخرمیں ہوگی، ملکی معیشت کی انتہائی خو فنا ک صورتحال ہے۔
فضل الرحمن

مزید :

صفحہ آخر -