پنجاب میں ہر قسم کے اجتماعات کی ڈرون کیمروں سے کوریج پر عائد پابندی میں توسیع
لاہور(کر ائم رپو رٹر) محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور سمیت صوبے بھر میں مختلف اجتماعات میں ڈرون کیمروں کے استعمال پر عائد پابندی میں مزید تین ماہ کی توسیع کر دی، جس کا با قاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،نوٹیفکیشن کے مطابق آئندہ تین ماہ تک ہر قسم کے جلسے، جلوسوں اور ریلیوں میں کوریج کے حوالے سے ڈورون کیمروں کے استعمال پر پابندی عائد رہے گی۔ علاوہ ازیں محکمہ داخلہ پنجاب نے محکمہ ماحولیات سے شہر کے تھیٹرز میں سٹیج ڈراموں کے دوران پیدا ہونیوالی فحاشی کے بارے میں بھی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
پابندی توسیع