نیب زرداری کو گرفتار کرکے اب الزامات تیار کررہی ہے، نفیسہ شاہ 

 نیب زرداری کو گرفتار کرکے اب الزامات تیار کررہی ہے، نفیسہ شاہ 

  

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ یہ کیسی کرپشن کیخلاف مہم ہے کہ صرف اپوزیشن راہنما گرفتار ہورہے ہیں۔ ایک بیان میں نفیسہ شاہ نے کہاکہ نیب آصف زرداری کو گرفتار کرکے اب الزامات تیار کررہی ہے۔انہوںنے کہاکہ نیب ابھی تک آصف زرداری پر ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکی۔انہوںنے کہاکہ ممکنہ سیاسی تحریک سے خوفزدہ حکومت کرپشن کے نام پر اپوزیشن راہنماو¿ں کو گرفتار کررہی ہے۔انہوںنے کہاکہ اسٹاک مارکیٹ ڈوب رہی ہے، ڈالر بڑھ رہا ہے مگر حکومت کو اپوزیشن کی فکر ہے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کی حکومت نے ریکارڈ قرضے لے کر ملک کی معاشی کمر توڑدی۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کو نوشتہ دیوار نظر آرہا ہے، عمران خان بوکھلا چکا ہے۔

 نفیسہ شاہ 

مزید :

صفحہ آخر -