وزیراعلیٰ کاحافظ آباد اوربلوچستان کے ٹریفک حادثات میں جانی نقصان پراظہار افسوس
لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے حافظ آباد اوربلوچستان کے علاقے وندر مےںٹریفک حادثات میں جانی نقصان پراظہار افسوس کرتے ہوئے جاں بحق مسافروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ زخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ وزیراعلیٰ نے حافظ آباد کے قریب ٹریفک حادثے کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ۔
اظہار افسوس