ایل ڈی اے کی سابق ڈائریکٹر آمنہ عمران کی خدمات وفاق کے سپرد
لاہور( این این آئی)سابق ڈی جی ایل ڈی اے آمنہ عمران کی خدمات مزید تقرری کےلئے وفاقی حکومت کے سپرد کر دی گئیں۔پنجاب حکومت نے آمنہ عمران کو باضابطہ طو رپر پنجاب سے ریلیو کر دیا ہے ۔ علاوہ ازیںعارف عمر عزیز کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ آرکائیو جبکہ بلال الیاس کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ بلدیات تعینات کر دیا گیا ۔پنجاب حکومت نے ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب اکرم اشرف گوندل کی دو ماہ کی چھٹی کی درخواست منظور کر لی جس کے بعد ڈی جی نارکوٹکس مسعود الحق کو اضافی چارج سونپ دیا گیا ۔ڈی جی ایکسائز اکرم اشرف گوندل اکتوبر میں ریٹائر ہوجاہیں گے ۔
وفاق کے سپرد