بجٹ دستاویز آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن ہے، عوامی نیشنل پارٹی

  بجٹ دستاویز آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن ہے، عوامی نیشنل پارٹی

  

اسلام آباد (آن لائن ) عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ بجٹ دستاویز آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن ہے،جب تک غیر ملکی آقاو¿ں کے اشاروں پر بجٹ بنتے رہیں گے، عام آدمی کو ریلیف نہیں مل سکتا،عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان کا بجٹ پر ردعمل میں کہنا تھا کہ عوامی نیشنل پارٹی وفاقی بجٹ مسترد کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بجٹ کلی طور پر آئی ایم ایف کا تیار کردہ ہے اور اس میں ایک بار پھر غریب عوام کو نشانہ بنایا گیا، کھانے پینے کی تمام اشیائ عوام کی دسترس سے دور کر دی گئیں ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ٹیکس بڑھانے پر توجہ دی گئی اور بجٹ دستاویز آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن ہے، تعلیم، صحت اور غیر ملکی قرضوں سے نجات کا کوئی ٹھوس پلان شامل نہیں، جب تک غیر ملکی آقاو¿ں کے اشاروں پر بجٹ بنتے رہیں گے، عام آدمی کو ریلیف نہیں مل سکتا۔

عوامی نیشنل پارٹی

مزید :

صفحہ آخر -