پہلے آپ کی پھر ہماری باری، اپوزیشن کی نظر میں یہی جمہوریت ،فیصل واوڈا

پہلے آپ کی پھر ہماری باری، اپوزیشن کی نظر میں یہی جمہوریت ،فیصل واوڈا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی نظر میں جمہوریت یہ ہے کہ پہلے آپ کی باری پھر ہماری۔ عوام کو سب معلوم ہے وہ کسی کی کرپشن بچانے کیلئے سڑکوں پر نہیں نکلیں گے، آصف زرداری کو گرفتار نیب نے کیا ہے حکومت نے نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔فیصل واوڈا نے کہا کہ نیب ایک آزاد اور خودمختار ادارہ ہے، ایسا ممکن ہی نہیں کہ عمران خان کا چیئرمین نیب پر کوئی دباو ہو۔کیسز ہم نے نہیں بلکہ آج جو اتحادی ہیں انہوں نے فائل کیے تھے، موجودہ حکومت کی اب این آراو کی کوئی پالیسی نہیں ہے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سحاق ڈار ان کے بیٹے اور شہبازشریف کا داماد مفرور ہے.یہ لوگ پاکستان واپس آئیں، عدالت میں پیش ہوکر احتساب کا سامنا کریں۔کیا یہ لوگ سیف الرحمان کا دور بھول گئے ہیں؟
فیصل واوڈا

مزید :

صفحہ آخر -