رجسٹرڈ حج آرگنائزرنے عازمین کی بکنگ کیلئے دفاتر میں خصوصی کاؤنٹر قائم کردیئے

رجسٹرڈ حج آرگنائزرنے عازمین کی بکنگ کیلئے دفاتر میں خصوصی کاؤنٹر قائم کردیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)پرائیویٹ حج سکیم کی بکنگ اور آن لائن فیڈنگ جاری،ملک بھر میں وزارت مذہبی امور کے رجسٹرڈ حج آرگنائزر نے عازمین حج کی بکنگ کیلئے اپنے دفاتر میں خصوصی کاؤنٹر قائم کر دئیے،عازمین حج کی رہنمائی اور فارم پُر کروانے کی سہولت بھی فراہم کر دی، وزارت مذہبی امور کے فراہم کردہ 10پیکجز کے مطابق مرضی کاہوٹل،مرضی کامکتب،مرضی کا فلائٹ شیڈول حاصل کرنے کی بھی سہولت پرائیویٹ حج سکیم میں مل سکتی ہے،ریڈ ایبل انٹرنیشنل پاسپورٹ جس کی میعاد 10فروری2020ء تک ہو کے ذریعے حج درخواست دی جا سکتی ہے،پرائیویٹ حج سکیم میں کنفرم حج کی سہولت موجود ہے،حج آرگنائزر کوٹہ کے مطابق بکنگ کر سکتے ہیں،وزارت مذہبی امور نے رجسٹرڈ حج آرگنائزر کے علاوہ پرائیویٹ حج سکیم کی بکنگ پر پابندی عائد کر دی ہے کسی بھی سب ایجنٹ اور نان رجسٹرڈ ٹریول ایجنٹ کو بکنگ کی اجازت نہیں ہے۔
دفاتر قائم

مزید :

صفحہ آخر -