چین نے سی پیک منصوبوں کی تاخیر کے حوالے سے تاثر مسترد کر دیا

چین نے سی پیک منصوبوں کی تاخیر کے حوالے سے تاثر مسترد کر دیا

  

اسلام آباد(آئی این پی)چین کے ڈپٹی چیف آف مشن چاؤ لی چیان نے سی پیک منصوبوں کی تاخیر کے حوالے سے تاثر کو مسترد کردیا،سی پیک منصوبے انتہائی برق رفتاری کے ساتھ زیر تعمیر ہیں۔منگل کو چاؤ لی چیان نے ایک بیان میں کہا کہ حال ہی میں یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ سی پیک منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر ہورہی ہے، میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ سی پیک منصوبے انتہائی برق رفتاری کے ساتھ زیر تعمیر ہیں، سی پیک اپنی تکمیل کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے جس میں صنعتی تعاون، سماجی شعبے کی تعمیر وترقی اور تیسرے فریق کی شمولیت کے حوالے سے معاملات طے پا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ خصوصی اقتصادی زونز پر کام جاری ہے،سماجی شعبے کے 27منصوبوں کی منظوری دی جا چکی ہے، خصوصی معاشی زونز میں کسی بھی تیسرے فریق کی شرکت کو خوش آمدید کہیں گے۔

چین

مزید :

صفحہ آخر -