ڈیمز عملدرآمد کیس،عدالت کاسٹیٹ بینک نمائندے پر برہمی کا اظہار

  ڈیمز عملدرآمد کیس،عدالت کاسٹیٹ بینک نمائندے پر برہمی کا اظہار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان نے دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیمز عملدرآمد کیس میں سٹیٹ بنک کے نمائندے سے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ آپ کے بعد ہمیں حکومت پر بھی اعتماد نہیں، آپ سے سوال کچھ پوچھتے ہیں جواب کچھ دیتے ہیں۔ گزشتہ روز سپریم کورٹ میں دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیمز عملدرآمد کیس کی سماعت ہوئی۔دوران سماعت پیش ہونے والے بجٹ اور ورلڈکپ کا تذکرہ بھی ہوا۔ جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہاکہ سٹیٹ بنک حکام کو معلوم ہی نہیں ٹی بلز کا ریٹ کیا ہے، بجٹ پیش ہو رہا ہے اور سٹیٹ بنک کا یہ حال ہے۔جسٹس عظمت سعید نے کہاکہ سٹیٹ بنک کے حالات دیکھ کر اللہ ہی خیر کرے۔ نمائندہ اسٹیٹ بینک نے کہاکہ ٹی بلز کا نیا ریٹ 19 جون کو نکلے گا، عدالت حکم دے نئے ریٹ پر سرمایہ کاری کر دینگے۔ جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہا کہ عدالت نے جوا کھیلنا ہے نہ ہی کرکٹ میچ پر شرط لگانی ہے،کیا پتا نیا ریٹ موجودہ ریٹ سے کم ہو۔جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہاکہ ڈیم فنڈ کی سرمایہ کاری حساس معاملہ ہے، یقین سے کیسے کہ سکتے ہیں ٹی بلز نیا ریٹ آج سے بہتر ہوگا۔جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ یہ تو ایسی ہی گارنٹی ہے کہ پاکستان آسٹریلیا سے اگلا میچ جیت جائیگا۔جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہاکہ آپ یہ سمجھ رہے ہیں کہ آپ نے یہاں آ کر ہم پر احسان کیا،ہم آپ کے پاس پیسے نہیں رکھتے کسی اور بنک سے بات کریں گے۔جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہاکہ آپ سے سوال کچھ پوچھتے ہیں جواب کچھ دیتے ہیں،میرا خیال ہے ہمیں کسی پرایؤیٹ بنک کے پاس جانا چاہیے۔عدالت نے نیشنل بنک حکام کو جمعرات کو طلب کر تے ہوئے کیس کی سماعت 13 جون تک ملتوی کر دی۔
ڈیمز عملدرآمد کیس

مزید :

صفحہ آخر -