حمزہ کی گرفتاری کرپشن مقدمات میں عدالتی کارروائی کا حصہ،راجہ بشارت 

    حمزہ کی گرفتاری کرپشن مقدمات میں عدالتی کارروائی کا حصہ،راجہ بشارت 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)وزیر قانون، پارلیمانی امور وبلدیات پنجاب راجہ بشارت نے حمزہ شہباز کی گرفتاری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حمزہ کی گرفتاری کرپشن کے مقدمات میں عدالتی کارروائی کا حصہ ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت کرپشن کے خاتمے اورلوٹی گئی قومی دولت کی واپسی کے لیے پرعزم ہے اور اس سلسلے میں تاریخی اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلا تفریق اوربے لاگ احتساب تحریک انصاف کے منشور کا حصہ ہے،انہوں نے وکلا ء سے اپیل کی کہ وہ آئین کی بالادستی، عدلیہ کی آزادی اور کرپشن کے خاتمے کے لیے حکومتی اقدامات کی تائید کریں،راجہ بشارت نے کہا کہ آئین کی بالادستی، عدلیہ کی آزادی اور کرپشن کے خاتمے کے لیے وکلاء کی جدوجہد قابل تحسین ہے اور امید ہے یہ جدوجہد کرپشن فری نیا پاکستان بنانے کے لیے بھی اسی طرح جاری رہے گی۔
وکلا سے اپیل

مزید :

صفحہ آخر -