حکومت نے انتہائی مشکل حالات کے باوجود متوازن بجٹ پیش کیا،ہمایوں اختر

حکومت نے انتہائی مشکل حالات کے باوجود متوازن بجٹ پیش کیا،ہمایوں اختر

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ کرپشن کرنے والوں کے خلاف قانون اپنا راستہ بنا رہا ہے اورموجودہ حکومت کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی،تحریک انصاف عوام سے کرپشن کے ناسور کو منوں مٹی تلے دفن کرنے اور قانون کی حکمرانی کا مینڈیٹ لے کر آئی ہے جس سے انحراف نہیں کیا جا سکتا، حکومت نے انتہائی مشکل حالات کے باوجود متوازن بجٹ ترتیب دیا ہے،ٹیکس آمدنی میں اضافے کیلئے تمام چور راستے بند کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ ماضی میں کی گئی اربوں،کھربوں کی کرپشن نے اس ملک کی بنیادیں تک ہلا کر رکھ دی ہیں۔

لیکن اب کرپشن اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کی قیادت کے خلاف کرپشن کا ایک بھی مقدمہ ہمارے دور میں نہیں بنایا گیا،(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے دور میں مک مکا کے ذریعے ایک دوسرے کو ریلیف دیا گیا لیکن موجودہ حکومت احتساب کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن رہی، کرپشن کرنے والوں سے کسی صورت بھی گٹھ جوڑ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا نعرہ تھاکہ ملک سے کرپشن کا خاتمہ اور قانون و انصاف کی حکمران قائم کی جائے گی اور حکومت اس کیلئے عملی طور پر پیشرفت کر رہی ہے۔موجودہ حکومت نے کرپشن کے آگے بند باندھا ہے جس کی وجہ سے دس ماہ میں کرپشن کا ایک بھی سکینڈل سامنے نہیں آیا جبکہ سابقہ حکمران اس مدت میں نقب لگا کر قومی خزانے پر ہاتھ صاف کر چکے ہوتے تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -