وفاقی حکومت نے تاریخ سازبجٹ دیا، سید سعید الحسن شاہ

وفاقی حکومت نے تاریخ سازبجٹ دیا، سید سعید الحسن شاہ

  

لاہو ر (فلم رپورٹر) صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے مالی سال 2019-20ء کے لئے تاریخ سازبجٹ دیا ہے، جس سے معیشت کو مستحکم اور مضبوط کرنے اور عروج دینے، عوام دوست،کسان دوست،متوازن اور تاریخ ساز ترقیاتی بجٹ سے ملک بھر ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔وفاقی حکومت کا بجٹ 2019-20 ء پیش کئے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تعلیم،صحت، زراعت،پینے کے صاف پانی اورسوشل سیکٹر کو خصوصی ترجیحات دی گئی ہیں۔سالانہ ترقیاتی پروگرام پر عملدر آمد سے ملک میں ترقی و خوشحالی کا دوردورہ ہوگا اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت منصوبوں کومکمل کر کے عوام کی زندگیوں میں نکھار لایا جائے گا۔کاشتکاروں کی خوشحالی اور زراعت کے فروغ کیلئے بہترین حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ملک کے گوشے گوشے کی ترقی وخوشحالی اور عوام کے معیار زندگی میں بہتری لانا وفاقی حکومت کی اولین تر جیحات ہیں۔ نئیمالی سال کے بجٹ میں ملک بھرکے عوام کی ترقی وخوشحالی کیلئے بے مثال پروگرام اور منصوبے رکھے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نئے مالی سال کا وفاقی بجٹ ملک میں عوامی فلاح و بہبود، خوشحالی، یکساں معاشی ترقی، معاشرتی انصاف اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے حوالے سے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ترقی کا جو سفر شروع کر رکھا ہے، اسے مکمل کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیاد ت میں شفافیت کے جو ریکارڈ قائم کئے ہیں انہیں مزید آگے بڑھائیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -