زرداری کر پشن اور منی لا نڈر نگ کے الزام میں جیل گئے، شاہد صدیق

زرداری کر پشن اور منی لا نڈر نگ کے الزام میں جیل گئے، شاہد صدیق

  

لاہور (پ ر) وزیراعلی پنجاب کی میڈیا ٹیم کے ممبر‘پی ٹی آ ئی کے بانی رکن ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ زرداری کر پشن اور منی لا نڈر نگ کے الزام میں جیل گئے حکومت کا زر داری کی گر فتاری سے کو ئی تعلق نہیں انہیں عدا لتی فیصلے پر گر فتارکیا گیا۔ان خیا لا ت کااظہار انہو ں نے پار ٹی کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ بر یانی پلیٹ آ فر پر اکھٹنے ہو نے والے چند جیا لو ں نے مظاہریاں کیں اور تیتر بتر ہو گئے عوام شریف فیملی اور آ صف زرداری کی کر پشن اور لو ٹ کھسو ٹ سے وا قف ہیں اور ان کا کڑا احتسا ب چاہتی ہے۔اپوز یشن کے احتجاج میں عوام آ نے کیلئے تیار نہیں انہو ں نے کہاکہ زرداری کی گر فتاری پر بڑے احتجاج کرنے والوں کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ زرداری اب بھی قوم پراحسان کر یں لو ٹی دو لت واپس کر دیں اور آزاد فضا سے لطف اٹھا ئیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -