بین المذاہب لائبریری کے قیام کا فیصلہ

بین المذاہب لائبریری کے قیام کا فیصلہ

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) ڈائیوسیس آف رائیونڈ چرچ آف پاکستان اور کل مسالک علماء بورڈ کے راہنماوں کا بشپ ہاوس وارث روڈ لاہور میں مشترکہ اجلاس ہوا،جس میں بشپ ڈاکٹر آزاد مارشل مولانا محمدعاصم مخدوم،پادری عمائنول سردار کھوکھر،مولاناشکیل الرحمن ناصر،ڈاکٹر منور چاند،ڈاکٹربدرمنیر،مفتی سید عاشق حسین،علامہ اصغرچشتی،پادری سلیم کھوکھر ودیگر نے شرکت کی،اجلاس میں لاہورمیں بین المذاہب لائبریری کے قیام اور نومبرمیں انٹرنیشنل امن کانفرنس لاہور میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیاگیا،کانفرنس میں بیرون ممالک سے مندوبین شرکت کریں گے۔

،ڈاکٹر آزاد مارشل نے کہاکہ پاکستان میں بین المذاہب رواداری کے فروغ کے لئے کافی جدوجہدکی جارہی ہے،امن ہم سب کی مشترکہ ضرورت ہے اور اس کے لئے ملکرکوششیں کررہے ہیں،مولانامحمدعاصم مخدوم نے کہاکہ پاکستان تمام مذاہب کے ماننے والوں کا حسین گلدستہ ہے یہاں سب کو مذہبی آزادی حاصل ہے اور بحیثیت پاکستانی ہم سب برابر ہیں،

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -