جبر اور گرفتاریاں ہمارا راستہ نہیں روک سکتیں،سید حسن مرتضی

جبر اور گرفتاریاں ہمارا راستہ نہیں روک سکتیں،سید حسن مرتضی

  

لاہور(پ ر) پیپلزپارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر و ترجمان سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے قائدین کے خلاف انتقامی کاروائیاں بڑھتی جارہی ہیں، جبر اور گرفتاریاں ہمارا راستہ نہیں روک سکتیں،ہمارے کارکنان اپنے قائدین میں جان نچھاور کردیں گے، پیپلزپارٹی کے قائدین نے اس ملک کی خدمت کی ہے اور اب ان کے خلاف ہی یک طرفہ کاروائی کی جارہی ہے، عوام ایسی کسی کاروائی کو قبول نہیں کریں گے، عوام جانتے ہیں کہ پیپلزپارٹی کو عوامی خدمت کرنے کی سزاد ی جارہی ہے،قائدین پر بنائے گئے جھوٹے مقدمات کی کوئی حیثیت نہیں ہے، انہوں نے کہاکہ نیب متنازعہ ادارہ ہے جس کی ساکھ ختم ہوچکی ہے، نیب نے یک طرفہ کاروائی کرکے اپنی جانبداری ظاہر کردی ہے،نیب حکومت کا ادارہ بن گیاہے۔

اس کی خود مختاری ختم ہوگئی ہے،انہوں نے کہاکہ ہم مشکل میں گھبرانے والے نہیں ہیں، ماضی میں بھی ہم نے حالا ت کا مقابلہ کیا اور اب پھر حالات کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہیں، کارکنان صبر کا دامن تھامے رکھیں۔ کارکنان حوصلہ سے کام لیں

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -