علماء ومشائخ اہلسنّت نے تحریک پاکستان میں شاندار کردا ر ادا کیا ،اویس مصطفائی

علماء ومشائخ اہلسنّت نے تحریک پاکستان میں شاندار کردا ر ادا کیا ،اویس ...

  

لاہور(پ ر) مصطفائی تحریک صوبہ پنجاب کے سیکریڑی اطلاعات محمد اویس مصطفائی نے کہا ہے کہ سرسبز پاکستان و شادابی پاکستان مہم جاری رہے گی۔ حکومت تحریک پاکستان سے نا آشنا فواد چوہدری کو وزارت سے برطرف کرے۔ علماء ومشائخ اہلسنّت نے تحریک پاکستان میں شاندار کردا ر ادا کیا اور قائد اعظم کا ساتھ دیکر قیام پاکستان کا خواب پورا کیاتھا۔سیاستدان باہمی لڑائیاں چھوڑ کر ملک دشمنوں کے خلاف متحد ہو جائیں۔پاک وطن کے خلاف خارجی سازشیں ایٹم بم سے بھی زیادہ خطرناک ہیں۔ وطن سے وفا کا تقاضا ہے کہ ہم باہمی اختلافات بھلا کر ناموس ارض وطن کے تحفظ کے لئے ایک ہو جائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مصطفائی تحریک ضلع قصور کے صدر سردار محمد علی قمر ڈوگر کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اویس مصطفائی نے کہا اسلام و پاکستان دشمن بیرونی طاقتوں کا سرمایہ آگ لگا رہا ہے۔ محب وطن مخلص طبقے کو بکھیر کر پاکستان کو کمزور کرنے کی بیرونی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -