پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جو جدوجہد کے ذریعے اقتدار تک پہنچی، ہارون گل
لاہور(پ ر) تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ہارون عمران گل نے کہا ہے کہکچھ لوگ سیاست کو مشن سمجھتے ہیں اور کچھ لوگ اپنی ذات کیلئے سیاست کرتے ہیں۔ مشکل وقت سے نہیں گھبرانا چاہئے۔ جدوجہد مضبوط کرتی ہے اور کامیابی دلاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف واحد جماعت ہے جو جدوجہد کے ذریعے اس مقام پر پہنچی ہے۔ وہ کسی شارٹ کٹ سے نہیں آئی اور نہ ہی کسی جنرل جیلانی نے اسے بیٹھایا اور نہ ہی یہ کامیابی ہمیں وراثت میں ملی ہے۔ ہم نے یہ کامیابی محنت سے حاصل کی اور یہی پارٹی پاکستان کو اس بحران سے نکالے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا وژن نظریہ پاکستان تھا جس کی بنیاد اسلامی فلاحی ریاست پر رکھی گئی۔
، یہ خواب علامہ محمد اقبال نے دیکھا تھا جس کا تصور انہوں نے ریاست مدینہ سے لیا تھا۔ جب مسلمانوں نے ریاست مدینہ کے اصول اپنائے تو انہیں کامیابی ملی لیکن جب وہ ان اصولوں سے دور ہوگئے تو انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان کا مسئلہ بھی یہی ہے لیکن ہم اسے اسلامی فلاحی ریاست بنا کر ریاست مدینہ کے طرز پر تشکیل دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو ابتدائی الیکشن میں اتنی زیادہ کامیابی نہ ملی جس سے تجزیہ کاروں نے یہ کہا کہ تحریک انصاف ختم ہوگئی ہے لیکن 2018ء کے انتخابات میں عوام نے اپنے ووٹوں سے پاکستان تحریک انصاف کو کامیابی دلائی۔ وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ دس سال کے دوران پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) دونوں جماعتیں ملک کا قرضہ 30 ہزار ارب روپے تک لے گئیں جو کہ 2008ء تک صرف چھ ہزار ارب روپے تھا۔ جب پانچ سال بعد ہماری حکومت ختم ہوگی تو توقع ہے کہ یہ قرضہ 20 ہزار ارب روپے ہوگا اور یہ ہماری حکومت کی کامیابی ہوگی۔ سابق حکومتوں کی کاکردگی سے متعلق قوم کو بار بار آگاہ کروں گا تاکہ انہیں پتہ چلے کہ تبدیلی آرہی ہے۔ مخالفین شام کو ٹی وی پر بیٹھ کر مہنگائی کا رونا روتے ہیں اور تحریک انصاف پر الزام تراشی کرتے ہیں