ارمینا خان ”شیردل‘‘کی خصوصی سکریننگ کیلئے پاکستان پہنچ گئیں

ارمینا خان ”شیردل‘‘کی خصوصی سکریننگ کیلئے پاکستان پہنچ گئیں
 ارمینا خان ”شیردل‘‘کی خصوصی سکریننگ کیلئے پاکستان پہنچ گئیں

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل ارمینا خان اپنی فلم ”شیردل‘‘کی خصوصی سکریننگ میں شرکت کے لئے پاکستان پہنچ گئی ہیں۔ اس فلم کا ایک خصوصی شو 14 جون کو اسلام آباد میں ہوگا جس کے مہمان خصوصی صدر پاکستان عارف علوی ہیں جبکہ اس موقع پر کئی ممالک کے سفیر بھی مدعو کئے گئے ہیں۔پاکستان ایئر فورس بارے بنائی گئی یہ فلم 22 مارچ کو ریلیز کی گئی تھی جسے پاکستان ہی نہیں بلکہ بیرون ملک بھی بہت پسند کیا گیا۔ ارمینا خان اور میکال ذوالفقار نے اپنی فلم کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ ارمینا خان نے اپنی مصروفیات کی وجہ سے فلم کی پرموشن میں حصہ نہیں لیا تھا۔یاد رہے کہ فلم ”شیردل“کو غیر معمولی کامیابی ملی ہے اس فلم میں حسن نیازی نے اپنے کیرئیر کا ایک یادگار کردار ادا کیا ہے جبکہ ارمینا رانا خان اور میکال ذوالفقار نے بھی اپنے اپنے کرداروں سے مکمل انصاف کیا ہے۔

مزید :

کلچر -