مظہرراہی کے ”سوہنا معشوق“ کی دن بدن بڑھتی مقبولیت

مظہرراہی کے ”سوہنا معشوق“ کی دن بدن بڑھتی مقبولیت
مظہرراہی کے ”سوہنا معشوق“ کی دن بدن بڑھتی مقبولیت

  

لاہور(فلم رپورٹر) مظہرراہی کے مشہور زمانہ گیت”سوہنا معشوق ہووے“ کی دن بدن بڑھتی ہوئی مقبولیت دیکھتے ہوئے نامور گلوکاروں نے اسے اپنا گانا کہنا شروع کر دیا۔مظہرراہی کا سپرہٹ سونگ”سوہنا معشوق ہووے ہتھ چہ بندوق ہووے“ ان دنوں بڑی تیزی سے مقبولیت کی منازل طے کررہاہے اس کی دن بدن بڑھتی ہوئی مقبولیت دیکھ کر بہت سارے نامور گلوکاروں نے مخلتف شوزمیں یہ گانا پرفارم کرکے اسے اپنا گانا کہنا شروع کر دیا ہے یہ گلوکار لاہور سے باہر کے شہروں میں ہونے والے شوزمیں یہ گانا پرفارم کررہے ہیں اور وہاں پر مذید شوز حاصل کرنے کے لئے اسے اپنا گانا بتا رہے ہیں یہ صورتحال دیکھتے ہوئے مظہرراہی نے اس گانے کو رجسٹرڈ کروا لیا ہے اور ان گلوکاروں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔ مظہرراہی نے بتایاکہ انہوں نے اپنے لیگل ایڈوائزر کے ذریعے اس گانے کے کاپی رائیٹس محفوظ کر والیئے ہیں اب کوئی بھی گلوکار ان کے گانے کو اپنا گانا کہ کر سستی شہرت حاصل نہیں کر پائے گا۔ایک سوال کے جواب میں مظہرراہی نے بتایاکہ وہ لاہور سے باہر ایک شہر میں منعقد ہوانے والے میوزیکل شومیں گئے تو وہاں ایک نامور گلوکار کا فلیکس لگا ہوا تھا جس پر اس نے لکھوایا تھا کہ ”سوہنا معشوق ہووے“گانے والے نامور گلوکار اس سے قبل بھی انہیں ان کے پرموٹرز کی طرف سے شکایات مل رہی تھیں کہ چند گلوکار انہیں ”سوہنا معشوق“ اپنا بتا کر شوز حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔مظہرراہی نے مذید کہاکہ یہ گلوکار میرے بھائی ہیں مگر میں ان کو مشورہ دوں گا کہ یہ کسی کے گائے ہوئے گانوں پر اپنا نام لکھنے کی بجائے اپنا گانا گائیں اور اپنا نام بنائیں اب اگر انہوں نے میرے گائے ہوئے گانے پر اپنا نام لکھوانے کی کوشش کی تو انہیں جیل کی ہوا کھانے کے ساتھ ساتھ بھاری جرمانہ بھی ادا کرنا پڑے گا مظہرراہی نے اب اپنے تمام نئے گانوں کے حقوق رجسٹرڈ کروانے شروع کر دئیے ہیں۔

مزید :

کلچر -