ذاتی مصروفیات کی بنا پر اپنی پروڈکشن نہیں کرسکتی،ثناء

ذاتی مصروفیات کی بنا پر اپنی پروڈکشن نہیں کرسکتی،ثناء
 ذاتی مصروفیات کی بنا پر اپنی پروڈکشن نہیں کرسکتی،ثناء

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ ثنا نے جاوید شیخ کو جدید فلم انڈسٹری کا معمارقراردے دیا۔اداکارہ کا کہناہے کہ نئے لوگ اب جو فلمیں بنارہے ہیں،اس کی بنیاد کئی برس قبل اداکار و ہدایتکار جاوید شیخ رکھ چکے ہیں۔ ان کی فلم یہ دل آپ کا ہواوہ پاکستانی فلم تھی جس نے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی فلموں کی بنیا د رکھی اورپاکستانی فلمی شائقین کو بھارتی فلموں کے مقابلے پر بنائی گئی فلم سے روشناس کرایا، اس فلم کو کئی ایوارڈز ملے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثنانے کہاکہ ذاتی مصروفیات کی بنا پر اپنی پروڈکشن نہیں کرسکتی،پرفارمنس آئٹم نمبر کی محتاج نہیں ہوتی۔

مزید :

کلچر -