ڈالر کی پرواز جاری ،152روپے کا ہوگیا ،سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان برقرار

    ڈالر کی پرواز جاری ،152روپے کا ہوگیا ،سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان ...

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک،صباح نیوز)روپے کے مقابلے میں ڈالر کی پرواز جاری ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 1.50روپے اضافے کے بعد ڈالر 152 روپے پر پہنچ گیاہے ،ادھرانٹر بینک میں بھی ڈالر کی قدر میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ، انٹر بینک میں ڈالر ایک روپیہ 85 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 151 روپے 95 پیسے پر پہنچ گیا تھا جو کہ انٹربینک میں تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔دوسری طرف پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان برقرار ہے ،کاروباری دن کا منفی آغاز ہوا جبکہ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 226 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی ۔انڈیکس 34ہزار 341کی سطح سے بھی نیچے آگیا۔ 

ڈالر ،سٹاک مارکیٹ

مزید :

صفحہ اول -