پی پی کازر داری کی ضمانت مسترد کر نے کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کر نے کا فیصلہ

پی پی کازر داری کی ضمانت مسترد کر نے کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کر نے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی) پیپلز پارٹی نے سابق صدر آصف زر داری کی ضمانت مسترد کر نے کے فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کر نے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کی گرفتاری کا عوامی رابطہ مہم سے کوئی تعلق نہیں۔ منگل کو آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میڈیا سے بات چیت کی۔ صحافی نے سوال کیا کہ فاروق صاحب گزشتہ روز ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرینگے؟۔ فاورق ایچ نائیک نے جواب دیاکہ فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کرینگے۔انہوں نے کہاکہ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ نہیں جایا جاسکتا۔فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت بعد از گرفتاری جلد کریں گے۔مراد علی شاہ نے کہاکہ حکومت سند ھ صحت کے شعبے میں کام کر رہی ہے،ایچ آئی وی پازیٹو کا انا خطرناک ہے،ایڈز کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔مراد علی شاہ نے کہاکہ سندھ کی واحد حکومت ہے جو صحت کے شعبے پر کام کر رہی ہے باقی تو آپ کے سامنے ہے۔
اپیل

مزید :

صفحہ اول -