وزیر اعظم کے قوم سے خطاب میں تین بار تاخیر کی وجہ تکنیکی خرابیاں

وزیر اعظم کے قوم سے خطاب میں تین بار تاخیر کی وجہ تکنیکی خرابیاں

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کا بجٹ کے بعد قوم سے خطاب کئی بار وقت کی تبدیلی اور تکنیکی خرابیوں کے بعد مکمل ہوا۔قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس ختم ہونے کے بعد اعلان کیا گیا کہ وزیر اعظم عمران خان رات کو 9 بجے قوم سے اہم خطاب کریں گے لیکن مقررہ وقت پر خطاب کا وقت تبدیل کرکے اسے ساڑھے 10 بجے اور بعد ازاں ساڑھے 11 بجے کردیا گیا لیکن وزیر اعظم کا خطاب رات کو 12 بجے کے بعد شروع ہوا۔وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے خطاب شروع کیا تو ابھی ایک سے دو منٹ ہی ہوئے تھے کہ اچانک ان کا خطاب ختم ہوگیا جس پر سوشل میڈیا پر سوالات اٹھنے لگے کہ وزیر اعظم کا بیان پی ٹی وی پر کیوں نہیں چلنے دیا گیا؟۔ ابھی یہ ہنگامہ جاری ہی تھا کہ کچھ دیر بعد ہی وزیر اعظم دوبارہ سکرین پر نمودار ہوگئے جس کے بعد واضح ہوا کہ خطاب کو نشر کرنے میں تکنیکی خرابی حائل ہوگئی تھی جسے دور کرنے کے بعد وزیر اعظم کا پہلے سے ریکارڈ کیا گیا خطاب دوبارہ چلایا گیا۔

تکنیکی خرابیاں

مزید :

صفحہ اول -