مومی شیخ اپنی پہلی فلم ”دل میرا چنا“ میں اہم کردار نبھائیں گے

مومی شیخ اپنی پہلی فلم ”دل میرا چنا“ میں اہم کردار نبھائیں گے
 مومی شیخ اپنی پہلی فلم ”دل میرا چنا“ میں اہم کردار نبھائیں گے

  


لاہور (فلم رپورٹر) اداکار و ماڈل مومی شیخ اپنے کیریئر کی پہلی فلم ”دل میرا چنا“ میں اہم کردار نبھائیں گے، اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ میں پہلی فلم میں لیجنڈ اداکار سلطان راہی کے بیٹے حیدر سلطان کے ہمراہ اداکاری کے جوہر دکھا رہا ہوں، انہوں نے مزید کہا کہ فلم میں میرا کردار بہت اہم ہے، انہوں نے کہا کہ میں فلم کے ہدایتکار اور پروڈیوسرکا شکر گزار ہوں جنہوں نے میری صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے مجھے کاسٹ کیا۔

، انہوں نے کہا کہ فلم کی ریکارڈنگ کا آغاز ہوگیا ہے، اور یہ فلم بہت جلد سینماؤں کی زینت بنے گی۔

مزید : کلچر