ڈاکٹر انور سجاد ادب کی دنیا کا ایک روشن ستارہ تھے،ذوالفقار علی زلفی

ڈاکٹر انور سجاد ادب کی دنیا کا ایک روشن ستارہ تھے،ذوالفقار علی زلفی

لاہور(فلم رپورٹر) ڈائریکٹر آرٹس اینڈ کلچر لاہورآرٹس کونسل ذوالفقار علی زلفی نے معروف ادیب،دانشور اور مصور ڈاکٹر انور سجاد کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر انور سجاد نے اپنے قلم سے ادب کو نئے افق عطا ء کئے،معاشرتی ناہمواریوں اور استحصال کو موضوع بنایا،وہ ترقی پسند اور انسان دوست ادیب تھے۔ انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر انور سجاد کے افسانے سماجی تاریخ ہی نہیں بنتے بلکہ اس سے عظیم تر حقیقت بنتے ہیں۔ ڈائریکٹر آرٹس اینڈ کلچر لاہورآرٹس کونسل ذوالفقار علی زلفی نے ڈاکٹر انور سجاد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر انور سجاد کی فن کی دنیامیں گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انھوں نے کہاکہ لاہور آرٹس کونسل الحمرا اگلے ہفتے اردو کے ممتاز افسانہ نگار،ناول نگار،ڈرامہ نگاراور اداکار ڈاکٹر انور سجاد کی یاد میں تعزیتی تقریب کا انعقاد کرئے گی جس میں مرحوم کے فن و شخصیت پر روشنی ڈالی جائے گی۔

مزید : کلچر