شاہد آفریدی کی یوراج سنگھ کو شاندار کیریئر پر مبارک باد

شاہد آفریدی کی یوراج سنگھ کو شاندار کیریئر پر مبارک باد

  

کراچی (آئی این پی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راونڈر شاہد خان آفریدی نے بھارتی آل راونڈر یوراج سنگھ کو شاندار کرکٹ کیریئر پر مبارک باد پیش کی۔سوشل میڈیا پر مبارک باد دیتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ آپ حیران کن بیٹسمین اور شاندار فیلڈر تھے۔بوم بوم آفریدی کا کہنا تھا کہ آپ کی کرکٹ میچز میں مقابلہ کرنے کی صلاحیت بہت متاثر کن ہے، ہم دونوں نے اچھا وقت گزارا۔لالا نے یوراج کی آنے والی زندگی کے لیے نیک تمناوں کا اظہار بھی کیا۔واضح رہے کہ بھارتی آل راونڈر یوراج سنگھ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔37سالہ یوراج سنگھ نے 40 ٹیسٹ، 304 ون ڈے اور 58 ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھارتی ٹیم کی نمائندگی کی، انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر میں 3 سنچریوں اور 11نصف سنچریوں کی بدولت 1900 رنز بنائے۔یوراج سنگھ نے 304 ایک روزہ میچز میں 36 کی اوسط سے 14 سنچریوں اور 52 نصف سنچریوں کی مدد سے 8 ہزار 701 رنز بنائے جب کہ ٹی ٹوئنٹی کیریئر میں انہوں نے 8 نصف سنچریوں کی بدولت ایک ہزار 177 رنز بنائے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -