سٹٹ گارٹ اوپن،دو جرمن پلیئرز کا ابتدائی راؤنڈ سے صفایا

سٹٹ گارٹ اوپن،دو جرمن پلیئرز کا ابتدائی راؤنڈ سے صفایا

  

سٹٹ گارٹ،ناٹنگھم(یواین پی)جرمنی میں شروع ہونے والے اسٹٹ گارٹ اوپن کے ابتدائی راؤنڈ سے دو جرمن کھلاڑیوں کا صفایا ہو گیا جب کوالیفائنگ راؤنڈز کی تکمیل کے بعد پہلے مرحلے میں سربیا کے میومیر کیسمانووچ نے فلپ کولشرائبر کو چار،چھ،سات،پانچ اور چھ،تین جبکہ فرانس کے جو ولفرائیڈ سونگا نے میسچا زویریو کو چھ،تین اور چھ،صفر سے ٹھکانے لگادیا۔ہالینڈ کے شہر ہرٹوجین بوش میں شروع ہونے والی روزمیلن گراس کورٹ چیمپئن شپ کے مینز سنگل مقابلوں کے پہلے راؤنڈ میں نمبر سات سیڈ چلی کے کرسچین گارین نے اٹالین حریف سلواٹور کاروسو کو چھ،ایک اور چھ،چار سے جبکہ نمبر چھ سیڈ امریکا کے فرانسس ٹیافو نے پرتگال کے یوآؤ سوسا کو چھ،دو اور سات،چھ سے چلتا کیا جبکہ ہالینڈ کے رابن ہاس،امریکا کے ٹیلر فرٹز اور آسٹریلیا کے جورڈن تھامپسن بھی پہلا پڑاؤ پار کر گئے۔اسی ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگل ایونٹ میں روس کی مارگریٹا گاسپریان نے نمبر سات سیڈ سلواکین حریف وکٹوریہ کزمووا کو دو،چھ،سات،چھ اور چھ،چار سے ہرا کر اپ سیٹ کردیا جبکہ روس کی ویرونیکا کودرمیٹوا،بلجیم کی گریٹ مینن،اسپین کی پاؤلا بدوسا،ہالینڈ کی ارانٹزا رس اور قازقستان کی ایلینا رائباکینا بھی پہلا پڑاؤ پار کر گئیں۔

کروشیا بول اوپن کا ٹائٹل سلووینیا کی تمارا زیڈانسیک نے اسپین کی سارا سوریبس ٹورمو کو ہرا کر جیت لیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -