لاہور اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کڈز ریس کاانعقاد
لاہور(سپو رٹس رپورٹر)لاہور اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور اتھلیٹکس کلب آف شاہدرہ کے زیر انتظام ایک میل کڈز ریس کا اہتمام لاہور میں دو مقامات کیا گیا۔ 9 جون بروز اتوار کو پی ایچ اے سپورٹس کمپلیکس شاہدرہ ٹاؤن اور پنجاب سٹیڈیم لاہور میں دوڑ منعقد ہوئی۔ ایک میل کڈز ریس کے انعقاد کا مقصد اتھلیٹکس کی پرموشن ہے۔ جو کہ انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف اتھلیٹکس فیڈریشن (IAAF) کا مخصوص پروگرام ہے۔ محمد دلشاد حسین آرگنائزنگ سیکرٹری کے مطابق ریس میں 100 سے زائد بوئز اینڈ گرلز کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ اور پوزیشن ہولڈرز میں سلمان اقبال بٹ (سیکرٹری جنرل پنجاب اتھلیٹکس ایسوسی ایشن اینڈ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ایشیاء IAAF) نے انعامات تقسیم کئے۔سلمان اقبال بٹ نے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرناہوگا۔اس کام کیلئے مجھ سمیت تمام والدین آج سے عہد کریں کہ ہم اپنے بچوں غیرنصابی سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔