ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ،آج تین میچوں کا فیصلہ ہوگا

ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ،آج تین میچوں کا فیصلہ ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پیرس( آن لائن)آٹھویں ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں (آج) بدھ کو تین میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق فرانس میں ویمنز فٹ بال عالمی کپ ٹورنامنٹ شروع ہوچکا ہے جس میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ میگا ایونٹ میں (آج) بدھ کو تین میچ کھیلے جائینگے اور اس سلسلے میں پہلا میچ گروپ اے کی ٹیموں نائیجریا اور جنوبی کوریا کے درمیان کھیلا جائے گا۔دوسرا میچ بھی گروپ اے کی ٹیموں میزبان فرانس اور ناروے کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ اسی روز کا تیسرا اور آخری میچ گروپ بی کی ٹیموں جرمنی اور سپین کے درمیان کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ میں امریکن ٹیم ٹائٹل کے دفاع کے لئے کوشاں ہے۔ 7 جولائی تک جاری رہنے والے میگا ایونٹ میں دنیائے فٹ بال کی 24 بہترین ٹیمیں عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں ہیں جنہیں 6 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ میگا ایونٹ کے پری کوارٹر فائنلز 22، 23، 24 اور 25 جون، کوارٹر فائنلز 27، 28 اور 29 جون، سیمی فائنلز 2 اور 3 جولائی جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 7 جولائی کو کھیلا جائے گا۔