آسٹریلیا کیخلاف میچ میں پاکستان مارکوس سٹوئنس کی خدمات سے محروم

آسٹریلیا کیخلاف میچ میں پاکستان مارکوس سٹوئنس کی خدمات سے محروم

  

ٹاؤنٹن(سپورٹس ڈیسک)آسٹریلین ٹیم پاکستان کے خلاف میچ سے قبل اہم کھلاڑی مارکوس اسٹوئنس کی خدمات سے محروم ہوگئی۔آسٹریلوی آل راؤنڈر مارکوس سٹوئنس کمر کے پٹھوں میں کھچاؤ کی وجہ سے بدھ کو پاکستان کے خلاف میچ نہیں کھیل پائیں گے، متبادل کے طور پر ٹیم منیجمنٹ نے آل راؤنڈر شان مارش کو انگلینڈ طلب کرلیا ہے، مارکوس سٹوئنس کا ورلڈکپ میں سفر تمام ہونے کا خدشہ ہے، حتمی فیصلہ اتوار کو سری لنکا کے خلاف میچ سے قبل ہوگا۔پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں بدھ کو ٹاؤنٹن میں برتری کی جنگ لڑیں گی، یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اگر آسٹریلیا نے آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی سے متبادل کھلاڑی شان مارش کو شامل کرنے کی اجازت حاصل کرلی تو مارک سٹوئنس ورلڈکپ کے کسی بھی مرحلے پر واپس نہیں آسکیں گے، اس صورتحال میں آسٹریلوی ٹیم کوئی بھی حتمی فیصلہ کرنے سے قبل آخری موقع تک مارک سٹوئنس کی صحت یابی کا انتظار کرسکتی ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -