یو ایس اوپن گالف ٹورنامنٹ 13 جون سے امریکا میں شروع ہوگا

یو ایس اوپن گالف ٹورنامنٹ 13 جون سے امریکا میں شروع ہوگا

  

کیلیفورنیا (این این آئی)یو ایس اوپن گالف ٹورنامنٹ 13 جون سے امریکی کیلیفورنیا میں شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ میں دنیائے گالف کی نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں نظر آئینگے۔ رپورٹ کے مطابق ٹورنامنٹ میں امریکی نامور گالف کھلاڑی بروکس کوپکا اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے۔ ٹورنامنٹ کے لئے 12 کروڑ 5 لاکھ امریکی ڈالرز کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے، ٹائٹل جیتنے والے کھلاڑی کو چمچماتی ہوئی ٹرافی کے علاوہ 2 کروڑ اڑھائی لاکھ امریکی ڈالرز انعام ملے گا۔ 13 جون سے شروع ہونے والا یہ ایونٹ چار روز جاری رہنے کے بعد 16 جون کو اختتام پذیر ہوگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -