بھارتی ریاست بہار میں طوفانی بارش،آسمانی بجلی گرنے سے 8افراد ہلاک

  بھارتی ریاست بہار میں طوفانی بارش،آسمانی بجلی گرنے سے 8افراد ہلاک

نئی دہلی(آئی این پی/شِنہوا)بھارت کی مشرقی ریاست بہار میں مختلف مقامات پر طوفانی بارش اور آسمانی بجلی گرنے سے 8افراد ہلاک اور11زخمی ہو گئے، آل انڈیا ریڈیو کے مطابق تین افراد گوپل گانجی میں ہلاک ہوئے جبکہ مختلف اضلاع میں 11افراد زخمی ہوئے،شدید بارش اور آسمانی بجلی کی زد میں آ کر سینکڑوں درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا جبکہ ریاست کے شمالی حصوں میں ریل گاڑیوں کی آمد ورفت بھی متاثر ہوئی، لیچی اور آموں کے باغات کو بھی نقصان پہنچا،گزشتہ ہفتے بھی بارش اور ژالہ باری کے باعث 26 افراد ہلاک اور57 زخمی ہو گئے تھے۔

مزید : عالمی منظر