بھارت،بوائلر پھٹنے کے باعث 2چینی سفیر انجینئرز سمیت 3افراد ہلاک

بھارت،بوائلر پھٹنے کے باعث 2چینی سفیر انجینئرز سمیت 3افراد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی (آئی این پی/شِنہوا) بھارت  میں ایک دوا ساز یونٹ کا بوئلر پھٹنے کے باعث دو چینی انجینئرز سمیت3افراد ہلاک ہوگئے،بھارت میں چینی سفارتخانے  نے دو چینیوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ حادثہ پوسیلن بائیو ٹیکنالوجی پرائیویٹ لمیٹڈ پیش آیا جو بھارت کی شمالی ریاست ہریانہ کے علاقے روزکا میوانڈسٹریل ایریا میں واقع ہے۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے تینوں افراد اس وقت بوئلر پر کام کررہے تھے چینی سفارتخانے نے  بھارت سے کہا ہے کہ وہ حادثے کی وجوہات تلاش کرے  اور چینی شہریوں کے قانونی حقوق اور مفادات کو یقینی بنائے

مزید :

عالمی منظر -