نائیجیریا میں 25افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

نائیجیریا میں 25افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ابوجا (آئی این پی/شِنہوا) نائیجیریا کی شمال مغربی ریاست سوکوٹو میں 25افراد کو موت کے گھاٹ اتر دیا گیا، مقامی پولیس کے مطابق ایک مقامی مسلح گروپ پران افراد کو قتل کرنے کا شبہ ہے اس سلسلے میں پولیس نے ایک عورت سمیت چار افراد کوگرفتار کرلیا ہے،شمالی ریاست میں تین مختلف گروپوں کے درمیان تنازعات پائے جاتے ہیں،پولیس سربراہ ابراہیم کاؤجی کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے علاقے سے سینکڑوں گائیں، بھیڑیں اور دیگر قیمتی اشیاء بھی چرا لیں،نائیجیریا کے شمالی مغربی علاقے رابہ  میں مسلح گروپ اس طرح کی وارداتیں کرتے رہتے ہیں جن میں اب تک سینکڑوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -