امریکہ، ہیلی کاپٹر بلند عمارت سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا 

 امریکہ، ہیلی کاپٹر بلند عمارت سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک (آئی ا ین پی) نیویارک کے علاقے مین ہیٹن میں ایک ہیلی کاپٹر ایک بلند عمارت سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا۔ امریکی  میڈیا کے مطابق اس واقعے میں پائلٹ ہلاک ہو گیا تاہم کوئی اور شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ متاثرہ عمارت کو خالی کرا لیا گیا۔ اس حادثے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بارش اور خراب موسم کے باعث پائلٹ ایمرجنسی لینڈنگ کرنا چاہتا تھا۔ نیویارک کے میئر بِل ڈے بلاسیو کے مطابق ایسے کوئی شواہد نہیں ملے، جن کی بنیاد پراسے دہشت گردی کا کوئی واقعہ قرار دیا جا سکے۔

مزید :

عالمی منظر -