چینی صدر پانچ روزہ دورے کے پہلے مرحلے میں آج کرغستان پہنچیں گے

چینی صدر پانچ روزہ دورے کے پہلے مرحلے میں آج کرغستان پہنچیں گے

بیجنگ (آئی این پی/شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ کرغستان اور تاجکستان کے پانچ روزہ دورے پرآج کرغستان پہنچیں گے،کرغستان کے تین روزہ دورے کے دوران وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہوں کے کونسل اجلاس  میں شرکت کریں گے جو دارالحکومت بشکیک میں منعقد ہوگا۔14سے16جون تک چینی صدر  تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں وہ اعتماد سازی اور رابطے بارے پانچویں کانفرنس میں شریک ہونگے،اور تاجکستان کا سرکاری دورہ کریں گے،دونوں ممالک کے دورے ان ممالک کے سربراہوں کی دعوت پر کررہے ہیں،اس کا اعلان گزشتہ روز چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لوکانگ نے کیا ہے۔

مزید : عالمی منظر