جھار کھنڈمیں بس ٹرالر سے ٹکرا گئی،تین خواتین سمیت 11افراد ہلاک
نئی دہلی(آئی ا ین پی) بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں بس حادثے میں تین خواتین اور ایک بچے سمیت 11 افراد ہلاک جبکہ 22 زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ ریاست جھار کھنڈ کے ضلع ہزاری باغ میں اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر بس سامنے سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی حادثے میں 9 افراد موقع پر ہلاک جبکہ دو افراد اسپتال جاتے ہوئے چل بسے۔ اس حادثے میں بائیس افراد بھی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد دینے کے لیے قریبی اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔دوسری جانب جھاڑکھنڈ کے وزیراعلی نے بس حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔