زرداری کی گرفتاری پر ردعمل کیلئے جیالے قیادت کے فیصلے کے منتظر،رانا مشتاق

زرداری کی گرفتاری پر ردعمل کیلئے جیالے قیادت کے فیصلے کے منتظر،رانا مشتاق

  

فیصل آباد(سپیشل رپورٹر)چیئرپرسن پاکستان پیپلزپارٹی آصف علی زرداری کی گرفتاری کے بعد کی صورتحال پر ”پاکستان“ سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے اہم رہنما اور سابق سٹی صدر رانا مشتاق احمد نے بتایا ہے کہ متعدد کارکنوں نے مستقبل کے لائحہ عمل بارے معلوم کرنے کیلئے اگرچہ میرے ساتھ بھی رابطے کئے ہیں مگر چونکہ ابھی تک پیپلزپارٹی کی ہائی کمان یا پارٹی کی مقامی تنظیموں کی طرف سے کسی لائحہ عمل کی باضابطہ ہدایات موصول نہیں ہوئیں اس لئے انتظار کی کیفیت موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے تنظیمی عہدیداروں کو چاہئے تھا وہ کارکنوں سے رابطے کر کے انہیں کسی بھی متوقع ردعمل کے لئے تیار کرتے مگر سٹی‘ ضلعی ڈویژنل تنظیم نے اس سلسلے میں کوئی اجلاس بلایا نہ کوئی پیغام موصول ہوا ۔ رابطوں کے فقدان کے باعث جیالوںمیں بے چینی واضطراب پایا جاتا ہے، اس کیلئے ضروری ہے کہ پنجاب بھر میں رابطہ عوام مہم کا فوری آغاز کیا جائے۔ انہوں نے آصف علی زرداری کی گرفتاری کو ایک ہارے ہوئے جواری کا آخری داﺅ اور انتقامی کارروائی قرار دیا ۔

رانا مشتاق

مزید :

علاقائی -