شہریارخان آفریدی نے وزارت انسداد منشیات کا چارج سنبھال لیا

شہریارخان آفریدی نے وزارت انسداد منشیات کا چارج سنبھال لیا

  

اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے انسداد منشیات و سیفران شہریارخان آفریدی نے وزارت انسداد منشیات کا چارج سنبھال لیا اس موقع پر وفاقی سیکرٹری وزارت انسداد منشیات امجد جاوید سلیمی اور دیگر افسران سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت شہریارآفریدی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ملک بھر سے منشیات کی لعنت کا خاتمہ ان کی اولین ترجیح ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ وزیر اعظم نے ان کو خصوصی ٹاسک دیا ہے جس کے تحت انہوں نے پاک سرزمین کو منشیات سے پاک کرنا ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ ایک سازش کے تحت پاکستان کے نوجوانوں کو منشیات کا عادی بنایا جا رہا ہے اور ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں طلباءکو منشیات کا عادی بنا دیا گیا۔ نئے پاکستان میں ڈرگز سے پاک ماحول بنائیں گے جس طرح وزارت داخلہ میں لینڈمافیا کے خلاف مثالی اقدامات کئے تھے، اسی طرح اب منشیات کے بڑے مگرمچھ قانون کی پکڑ میں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اے این ایف اور دیگر ادارے منشیات کے سمگلرز اور بڑے بڑے ڈیلرز کے خلاف کریک ڈاون کرے گی اور ملک کے تمام اداروں کو منشیات سے پاک بنائیں گے۔

شہریار آفریدی

مزید :

علاقائی -