گرفتاریاں ثبوت ہیں سلیکٹڈ سرکار اپوزیشن سے ڈر گئی، مصطفی نواز کھوکھر

گرفتاریاں ثبوت ہیں سلیکٹڈ سرکار اپوزیشن سے ڈر گئی، مصطفی نواز کھوکھر

  

اسلام آباد (این این آئی)ترجمان چیئرمین پیپلز پارٹی سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہاہے کہ گرفتاریاں ثبوت ہیں کہ سلیکٹڈ سرکار اپوزیشن سے ڈر گئی ہے۔ایک بیان میں ترجمان بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ آصف زرداری کو گرفتار کر کے عمران خان نے خود اپنے خلاف تحریک کو دعوت دی ہے۔انہوں نے کہاکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری رابطہ عوام مہم پر ملک کے کونے کونے میں جائیں گے۔مصطفی نواز کھوکھر نے کہاکہ اقتصادی سروے بتا رہا ہے کہ یہ حکومت ملک کو ڈیفالٹ کی طرف لے کر جا رہی ہے۔ترجمان بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ آج بھی عوام دشمن بجٹ پیش کرنے کی تیاری کی جا چکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم گرفتاریوں سے نہیں ڈرتے، اب ایسے دریا جھوم کر اٹھیں گے جو تنکوں سے ٹالے نہیں جاسکیں گے۔ترجمان بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ہم تو چاہتے تھے کہ حکومت وقت اور وعدے پورے کرے، لگتا ہے خان صاحب کو خود جانے کی جلدی ہے۔

ترجمان بلاول بھٹو

مزید :

علاقائی -