نواز شریف کے معالج ڈاکٹر عدنان کا چیف سیکرٹری کو دوبارہ خط

نواز شریف کے معالج ڈاکٹر عدنان کا چیف سیکرٹری کو دوبارہ خط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(این این آئی)سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے چیف سیکرٹری پنجاب کے نام ایک اور خط لکھ دیا۔ڈاکٹر عدنان نے نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کے بعد چیف سیکرٹری پنجاب کو خط ارسال کیا جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کی طبیعت انتہائی ناساز ہے جس کی وجہ سے نواز شریف کو روزانہ کی بنیاد پر تفصیلی چیک اپ کی ضرورت ہے۔نواز شریف کو خصوصی توجہ کی ضرورت ہے جو انہیں جیل میں فراہم نہیں کی جا سکتی ہے۔نواز شریف کے روزانہ کی بنیاد پر چیک اپ کی اجازت دی جائے اور مجھے بطور ذاتی معالج جیل میں کسی بھی وقت داخلے کی اجازت دی جائے۔
دوبارہ خط

مزید :

علاقائی -