11 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے
لاہور (کر ائم رپو رٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے 11 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم مظفر گڑھ ریحان الرسول کو اے ڈی آئی جی ڈی جی خان ریجن، اے ڈی آئی جی ڈی جی خان ریجن فاروق احمد خان کو ڈی ایس پی لیگل ڈی جی خان ریجن کی خالی آسامی پر،تقرری کے منتظر ڈی ایس پی منصور ناجی کی خدمات مزید تعیناتی کے لئے ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کے سپرد، تقرری کے منتظر ڈی ایس پی سلیم حیدر شاہ کو ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم شیخوپورہ کی خالی آسامی پر، تقرری کے منتظر ڈی ایس پی محمد افسرکوڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم - II راولپنڈی کی خالی آسامی پر،تقرری کے منتظر ڈی ایس پی اعجاز حسین شاہ کو ڈی ایس پی سیکیورٹی VVIP-IIراولپنڈی کی خالی آسامی پر،تقرری کے منتظر ڈی ایس پی غضنفر عباس کو ایس ڈی پی او میاں چنوں خانیوال کی خالی آسامی پر،تقرری کے منتظر ڈی ایس پی محمد اشرف کی خدمات مزید تعیناتی کیلئے ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کے سپرد، تقرری کے منتظر ڈی ایس پی،رضاکار حسین شاہ کو ڈی ایس پی سیکیورٹی گورنر ہاؤس لاہور، ڈی ایس پی سیکیورٹی گورنر ہاؤس لاہورنعیم عزیز کو ایس ڈی پی او صدر ٹوبہ ٹیک سنگھ کی خالی آسامی پرجبکہ ڈی ایس پی کینٹ سٹی ٹریفک پولیس لاہور ندیم بٹ کو سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔