نیازی برکس کمپنی کے مالک کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر
لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت میں شہری نے مکان کی تعمیرکیلئے خریدی گئی اینٹیں خراب دینے پرنیازی برکس کمپنی کوٹ لکھپت کے مالک کیخلاف ہرجانہ کا دعویٰ دائر کردیا،عدالت نے مذکورہ مالک سے 10جولائی تک طلب کرلیا۔
ملتان روڈ کے رہائشی محمد شہزاد حبیب نے ہرجانے کا دعوے دائرکرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اس نے اپنے مکان کی تعمیر کے لئے نیازی برکس کمپنی کوٹ لکھپت سے اینٹیں خریدیں، استعمال کرنے پر معلوم ہوا کہ اینٹیں خراب ہیں، وعدہ کیا گیا تھاکہ اینٹیں صحیح نہ ہوئیں تو متبادل اینٹیں دے دی جائیں گی،لیکن دوبارہ اینٹیں نہیں دی گئیں اس نے 45ہزار روپے ایڈوانس دے رکھے ہیں لیکن پھر بھی اینٹیں نہیں دی جارہیں جس سے وہ ذہنی اذیت میں مبتلا ہوگیاہے،عدالت سے استدعاہے کہ اسے مذکورہ بالا ہرجانہ کی رقم دلوائی جائے۔